ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کا طالب علموں سے متعلق اہم فیصلہ

سکول ایجوکیشن،مراد راس،سٹوڈنٹس،سٹی42
کیپشن: class room ،file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سٹوڈنٹس کی حاضری اور کارکردگی کا ریکارڈ آن لائن کردیا، وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہےسٹوڈنٹس کی صحت اور کھیلوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیساتھ والدین کو بھی آگاہ رکھاجاسکےگا۔
 
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے وحدت روڈ پر قائم قائد اکیڈمی میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے سٹوڈنٹس پرفارمنس ایویلیوایشن اینڈ ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کا اعلان کیااور بتایا  کہ بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے،آغاز میں اس سافٹ ویئر کی مدد سے چھٹی سے دسویں جماعت تک کے سٹوڈنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،اب تک 5 لاکھ طالبعلموں کی معلومات سسٹم پر درج کی جا چکی ہیں۔

انہوں نےمزیدکہاسیلاب سے متاثر ساڑھے چھ سو سکولوں میں سے اب صرف 176 بند ہیں،سرکاری سکولوں کو اگلے دس دنوں میں نان سیلری بجٹ دے دیا جائے گا۔