( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے شہر کے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شدید حبس اور گرمی کے بعد موسم نے پلٹا کھا لیا، لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ملتان روڈ، جوہر ٹاؤن، وحدت کالونی،سمن آباد، گلشن راوی،علامہ اقبال ٹاؤن میں بھی بارش ہوئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، کینال روڈ، سبزہ زار میں موسلادھار بارش جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، علاوہ ازیں بادامی باغ، راوی روڈ، شاہدرہ میں بھی بادل جم کر برسے۔