ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وفاقی سرکاری ملازمین کی 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ، رقم وزیر اعظم سیلاب ریلیف فنڈ 2022 میں جمع کرائی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے  سرکاری ملازمین کی 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی سمری  کی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دے دی جو کہ سرکولیشن کے ذریعے منظوری کیلئے سمری کابینہ ارکان کو بھیج دی گئی۔

سمری کے مطابق وزارتوں،ڈویژنز،حکومتی ماتحت اداروں کے سرکاری ملازمین سے کٹوتی کی جائے گی،سول آرمڈ فورسز، سویلین ملازمین سے تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی، کنٹریکٹ،ایم پی اور ایس پی پی ایس سکیلز کے ملازمین سے کٹوتی کی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بینکوں،مالیاتی اداروں،ریگولیٹری اداروں سے بھی رجوع کیا جائے گا،ٹیلی کام کمپنیوں،انشورنس کمپنیوں اوردیگر اداروں سے بھی رجوع کیا جائے گا، مناسب سمجھا گیا تو ملازمین سے کٹوتی رضاکارانہ کی جائے گی۔