ڈالر نے پھر اُونچی اُڑان بھر لی، پاکستانی کرنسی کا بھرکس نکل گیا

9 Sep, 2022 | 12:21 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر نے پھر  اُونچی اڑان بھر لی اورانٹر بینک میں 4 روپے 8 پیسے مزید  مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق   ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں   ڈالر 229 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ ایک روپے کے اضافے سے 234 روپے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری نظر آ رہی ہے،100انڈیکس میں 185پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا گیا ہے،کاروبار کےدوران انڈیکس 42ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔

 

مزیدخبریں