ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی ایم این اے کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

 پی ٹی آئی ایم این اے کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 246 لیاری کراچی کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد استعفیٰ منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے بذریعہ وکیل استدعا کی کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا، پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123 ارکان سے دستخط لیے گئے، استعفے اسپیکر کو بھیجےنہ نام لکھا، نہ تاریخ ڈالی، پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ یہ استعفے پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں، میں نے صرف عمران خان سے اظہار یک جہتی اور سیاسی مقاصد کیلئے دستخط کیے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ذاتی حیثیت میں اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا؟ ۔ وکیل نے جواب دیا کہ ایک نوٹس آیا ، مگر یہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ قبول کیا۔ عدالت نے اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کمیشن کو بھی نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے عبدالشکور شاد کو اسمبلی اجلاس اور کارروائی میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔