ویب ڈیسک:مانسہرہ کی وادیٔ کاغان میں سڑکوں کی بحالی کے بعد سیاحوں کی آمد دوبارہ شروع ہوگئی، مقامی ہوٹل ایسوسی ایشن نے رہائش پر50 فیصد جبکہ خوراک اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں 20 فیصد ڈسکاؤنٹ کااعلان کیا ہے۔
ناران میں 14 اگست کے بعد فیملی ٹورازم شروع ہوتے ہی کم آمدنی والے اکثر لوگ ڈسکاؤنٹ کی آس لگا لیتے ہیں اس بار بھی ہوٹل ایسوسی ایشن نے عوام کو مایوس نہیں کیا۔
صدر ہوٹل ایسوسی ایشن سیٹھ مطیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد سرسبز پہاڑ مزید خوبصورت اور دریائے کنہار کا نیلگوں پانی زیادہ شفاف ہوگیا ہے جسے دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی سیاح جوق در جوق ناران پہنچ کر موسم کا مزا لے رہے ہیں۔
فیملی ٹور اِزم ڈسکاؤنٹ پیکج سے ہر سال وہی لوگ مستفید ہوتے ہیں جو عام دنوں میں یہاں آنے کے خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔