(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی آمد سے قبل سیکیورٹی انتظامات مکمل کردیئے۔شہباز شریف آج صبح ساڑھے نو بجے عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔
خیال رہے کہ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لاپتہ افراد کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کوئٹہ میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا، وزیر قانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، شازیہ مری، آغا حسن بلوچ اور بیرسٹر کامران مرتضیٰ کمیٹی میں شامل تھے۔