ملکہ برطانیہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان

9 Sep, 2022 | 08:51 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے  ملکہ کے انتقال پر  دس روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔

ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اُن کے سب سے بڑے بیٹے چارلس بادشاہ بن گئے،برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ۔

 

مزیدخبریں