(وسیم احمد)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و چئیرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول میاں اسلم اقبال کہتے ہیں اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت متعلقہ اداروں کی فرائض سے غفلت ہے۔
صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو اپنے جاری بیان میں کہا کہ گراںفروشی کی روک تھام کے ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور ذخیرہ اندوزوں اور گراںفروشوں کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کریں۔اسلم اقبال نے مزید کہاکہ عوام کو مہنگائی مافیا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
اشیاء ضروریہ کی مارکیٹوں میں دستیابی، کوالٹی اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے،گراںفروش عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادیں اور ادارے خاموش رہیں، ہر گز گوارہ نہیں، مہنگائی کنٹرول کرنے کے ذمہ ادارے خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں۔متعلقہ افسران زبانی جمع خرچ کی بجائے اپنے دفاتر سے نکل کر فیلڈ میں جائیں اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں۔