خوبرو ماڈل گرل نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

9 Sep, 2021 | 06:13 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  دنیا میں بہت سے دلچسپ و عجیب واقعات ہوتے رہتے ہیں، برازیل سے تعلق رکھنے والی ماڈل کرس گیلیرا نے اپنے آپ سے ہی شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں اپنے تعلقات سے مایوس کرس گیلیرا نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ خوبرو ماڈل نے مردوں  کی بے وفائی سے تھک جانے کے بعد اپنی زندگی تنِ تنہا گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا تمام تر وقت اور پیسہ خود پر خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کرس گیلیرا نے  مزید بتایا کہ پہلے وہ سوچتی تھیں کہ خوش رہنے اور تنہائی سے بچنے کے لیے رشتے میں رہنے کی ضرورت ہے تاہم اکیلے رہ کر وقت گزارنے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ خوش رہنے کے لیے کسی مرد کا ساتھ ہونا ضروری نہیں۔

ماڈل نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں ایک ایسے مقام پر پہنچی جہاں مجھے لگا کہ میں اب میچور ہوں، میں نے محسوس کیا کہ میں ایک مضبوط اور پرعزم عورت ہوں۔ میں ہمیشہ اکیلے رہنے سے ڈرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔کرس نے اپنی شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں سمیت رشتہ داروں کو مدعو کیا ۔

مزیدخبریں