ویب ڈیسک: ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ۔41 پیسے اضافے سے ڈالر 167 روپے 66پیسے کا ہو گیا۔
ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی۔ انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 167روپے 66 پیسے پر کلوز ہوئی.
انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 167.25 روپے سے بڑھ کر 167.66 روپےکا ہوگیا۔ پاکستان میں مسلسل ڈالر کے ذخائر کم ہونے کے باعث ڈالر کی قیمت ناقابل یقین حد تک بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔