مظاہروں کی کوریج پر صحافیوں پرتشدد

9 Sep, 2021 | 05:55 PM

 ویب ڈیسک : افغان خبر رساں ادارے اطلاعات روز   نے الزام لگایا ہے کہ ان  کے پانچ صحافیوں کو حراست میں لیا گیا اور ان میں سے دو کو افغان طالبان نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔

 برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق’اطلاعات روز‘ کے ایڈیٹر ذکی دریابی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان دو صحافیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگا رکھی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے کے لیے وزارت انصاف سے اجازت لینا ہو گی جس کے بعد سکیورٹی سروسز کو احتجاج کے وقت اور جگہ کے بارے میں معلومات دینا ہوں گی اور اس کے ساتھ ساتھ بینرز اور نعروں کی تفصیلات بھی بتانا ہوں گی۔

مزیدخبریں