مکان مالک کی کرائے دار لڑکی سے زیادتی

9 Sep, 2021 | 05:51 PM

Arslan Sheikh

شاہین عتیق: شاہدرہ ٹاؤن میں مالک مکان رانا ظہیر کی کرائے دار شمائلہ سے مبینہ زیادتی، شمائلہ اپنی بہن صوبیہ کے ہمراہ انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد کی عدالت میں زیادتی کا شکار شاہدرہ ٹاؤن کی شمائلہ اپنی بہن صوبیہ کے ہمراہ پیش ہوئی، دونوں کو رانا وقار ایڈووکیٹ نے پیش کیا۔ عدالت کو شمائلہ نے بتایا کہ اس نے مکان کرائے پر شاہدرہ ٹاؤن رانا ظہیر سے لیا، جس نے ہمیں بہانے سے بلایا، بہن کو رسی سے باندھ دیا اور میرے ساتھ زیادتی کی۔

ملزم کیخلاف تھانے میں پرچہ کرایا  لیکن پولیس نے اس حوالے سے کوئی تفتیش نہ کی جس کا ملزم نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ضمانت کرالی۔ ابھی تک ڈی این اے ٹیسٹ بھی نہیں کرایا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو تفتیش کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔

متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے پیسہ نہیں خرچ کرسکتی۔ عدالت نے رانا وقار ایڈووکیٹ کی درخواست پر دلائل کے بعد شاہدرہ ٹاؤن پولیس سے ریکارڈ آئندہ ہفتے طلب کر لیا ہے۔ 

مزیدخبریں