ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلیکٹڈ حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ،بلاول بھٹو  زرداری

Bilawal Bhuttu
کیپشن: Bilawal Bhuttu
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ووٹ کی عزت کی بات ہو اور استعمال کا وقت آئے تو آپ بھاگ جائیں اب یہ نہیں چلے گا۔
  تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں پیپلزپارٹی کے  ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ  پیپلز پارٹی وفاق اور پنجا ب میں حکومت بنائے گی، اس ملک نے میاں صاحب کی حکومت بھی دیکھی اور عمران خان کی بھی لیکن یہ ملک عوامی حکومت کے لیے ترس رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلط کردہ کھلاڑی نے ملک کا کیا حشر کر دیا ۔آج حکومت اور وزرا امریکہ سے ایک کال کی بھیک مانگ رہے ہیں۔سلیکٹڈ نے بڑے بڑے وعدے کیے تھے۔90دن میں کرپشن، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھر بنانے کا کہالیکن ہر ایک وعدہ جھوٹا اور دھوکہ ہے۔سلیکٹڈ نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پاکستان کو گندم کا ایکسپورٹر بنا یا تھا۔آج پاکستان کو گندم باہر سے منگوانا پڑتی ہے۔ 
جو بے روزگاری اور مہنگائی اس دور میں ہوئی وہ کبھی تاریخ میں نہیں ہوئی موجودہ حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہےعمران خان نے مہنگائی میں عوام کو لاوارث چھوڑ دیا انہوں نے ن لیگ کو  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن کریں یا اعلان کریں کہ آپ حکومت کے ساتھ ہیں، ہم آپ کو مجبور کریں گے کہ آپ اپوزیشن کا کردار ادا کریں ،ایسے نہیں ہو سکتا کہ ووٹ کی عزت کی بات ہو اور ضمنی الیکشن کے وقت بائیکاٹ کی بات کریں۔۔آپ اپوزیشن کریں بزدار اور عمران حکومت کو گھر بھیجیں۔سیاسی مفاد کے لیے بزدار کو گھر نہ بھیجا تو عوام آپ کو معاف نہیں کریں گے۔