ویب ڈیسک: انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ کی قیادت اوئن مورگن کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جوناتھن بیئرسٹو، سیم بلنگز، جوز بٹلر، سیم کررن، کرس جورڈن، لیام لینگوسٹن، ڈیوڈ ملان اور ٹیمل ملز شامل ہیں۔اس کے علاوہ لیگ اسپنر عادل رشید، اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے اور فاسٹ بالر ڈیوڈ ویلے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔