صدیق ٹریڈ سنٹر پر ڈنڈا بردار نامعلوم افراد کا دھاوا

9 Sep, 2021 | 03:42 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: صدیق ٹریڈ سینٹر میں یونین کے دفتر پر ڈنڈا بردار ملزموں نے دھاوا بول دیا، ملزمان کی ڈنڈے لہراتے ہوئے اور یونین دفتر کے ملازمین پر تشدد کرنے کی موبائل فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات ے مطابق صدیق ٹریڈ سینٹر میں یونین کے دفتر پر ڈنڈا بردار ملزمان نے دھاوا بول دیا۔ ملزمان کی ڈنڈے لہراتے اور یونین دفتر کے ملازمین پر تشدد کرنے کی موبائل فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ فوٹیج میں ملزمان کو یونین ملازمین پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں واضع ہے کہ ملزمان دکانوں کے شیشے بھی توڑ دیتے ہیں۔

ملزمان کی فائرنگ سے صدیق ٹریڈ سینٹر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے صدیق ٹریڈ سینٹر کے تاجر اظہرعباس کی مدعیت میں غالب مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ پندرہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا جبکہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں