سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق کیس، لارجر بنچ بنانے کی درخواست

9 Sep, 2021 | 03:11 PM

Ibrar Ahmad

 ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے اور ججز کیخلاف توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت،جسٹس علی باقر نجفی نے جوڈیشل ایکٹوقزم پینل کی درخواست لارجر بنچ کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل اور منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت میں پی ٹی اے،پیمرا اور ایف آئی اے افسران پیش ہوئے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے،درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت ، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے اور ججز کیخلاف توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

مزیدخبریں