کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کیلئے رینجرز طلب

9 Sep, 2021 | 02:20 PM

ویب ڈیسک: الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز  کے بلدیاتی انتخابات کے لئے رینجرز طلب کر لی گئی ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا کہ پنجاب کے 22 کنٹونمنٹ بورڈز کے 1 ہزار 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 184 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ غلام اسرار خان نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں رینجرز کے جوان پولنگ اسٹیشن کے باہر گشت کریں گے جبکہ پریزائیڈنگ افسر نتائج آر او کو پہنچانے تک کہیں نہیں جا سکتے۔

الیکشن کمشنر نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر ابتدائی نتائج آر او کو واٹس ایپ کرنے کے پابند ہوں گے، امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نتائج لئے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔

الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس اور جرمانے کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں