جمال الدین جمالی: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس، ’’دنیا کی پروا نہیں ، تجھے بتانا ہے ماں، میں بے گناہ ہوں ‘‘ضلع کچہری پیشی کے موقع پر ایک ملزم اپنی ماں کے قدموں میں گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ ٹک ٹاکر کیس کے ملزمان کی پیشی کے موقع پر ان کے والدین بھی ملاقات کیلئے کچہری آئے ہوئے تھے اس موقع پر ایک ملزم افتخار اپنی ماں کو دیکھ پر جذبات پر قابو نہ نہیں رکھ سکا ۔ملزم اپنی ماں کے پاؤں میں گر گیا اور اپنی ماں کے ہاتھ اور پاؤں چومتا رہا۔
عائشہ اکرم کیس، عدالت پیشی پر ملزم اپنی ماں کے قدموں میں گر گیا pic.twitter.com/fFzPQRfKJ6
— Malik Sultan Awan???????????????? (@maliksultan095) September 9, 2021
ملزم افتخارنے اپنی والدہ سے کہا ’’ماں میں نے صرف تمہیں بتانا ہے کہ میں بے گناہ ہوں دنیا کی پروا نہیں ۔میری رہائی کیلئے دعا کرنا نہ جانے کس جرم کی سزا ملی ہے کہ اس کیس میں گرفتار ہوا ‘‘،ضلع کچہری میں ملزمان اور والدین ک کی ملاقات کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔ملزمان کا کہنا تھا وہ بے گناہ ہیں ان کا چہرہ واقعہ کی ویڈیو میں نہیں ہے خاتون نے شناخت میں غلطی کی ہمیں رہا کیا جائے۔