ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسر نواز بھی اہلیہ کا مذاق اڑانے لگے،ویڈیو وائرل

یاسر نواز بھی اہلیہ کا مذاق اڑانے لگے،ویڈیو وائرل
کیپشن: Yasir Nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    اداکارہ ندا یاسر کی اِن دنوں ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر اب ان کے شوہر اداکار یاسر نواز نے بھی پیروڈی کی ہے۔

ندا یاسر کے مارننگ شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر  شیئر کیا گیا جس میں وہ فارمولا ون ریسنگ کار اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق نہیں کر پائیں۔اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا ۔ان پر سیکڑوں میمز بنائے گئے جبکہ صارفین کی جانب سے انہیں مذاق اور کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اسی کلپ کے حوالے سے گزشتہ روز ندا  یاسر کے شوہر یاسر نواز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ندا کی فارمولا ون کار کے حوالے سے لاعلمی پر سر پر دوپٹہ اوڑھے اداکاری کررہے ہیں اور ان کی نقل اتار رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)

یاسر کی اس ویڈیو پر ناصرف صارفین کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا بلکہ شوبز شخصیات کی جانب سے بھی انہیں تعریفی کلمات سے نوازا گیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر