ایل ڈی اے فنڈز استعمال کہاں کرے؟

9 Sep, 2021 | 02:00 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے کا رواں مالی سال میں فنڈز کے عدم استعمال سے بچنے کیلئے اہم فیصلہ، ڈی جی ایل ڈی اے نے پہلی سہ ماہی میں 282 جاری اور نئی سکیموں کیلئے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے۔

ذرائع کےمطابق آئندہ فنڈز کی عدم دستیابی کی ذمہ داری براہ راست چیف انجینئر کی ہوگی،  گزشتہ مالی سال 2020-2021 میں ایل ڈی اے صرف 22فیصد فنڈز استعمال کر سکا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں فنڈز کےعدم استعمال پر سوال بھی اٹھایا گیا تھا۔

 رواں مالی سال کے آغاز میں فنڈز کے اجرا ہونے سے ترقیاتی کام بروقت مکمل ہوسکیں گے، ترجیحی ترقیاتی سکیموں کیلئے بارہ کروڑ اسی لاکھ روپے، ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے91 کروڑ سے زائد کے فنڈزاور انجنیئرنگ ورکس کیلئے 38 کروڑ سے زائد کے فنڈز کا اجرا کردیا گیا۔

ای ایم ای ڈائریکٹوریٹ کیلئے چوبیس کروڑ، بلڈنگز ڈائریکٹوریٹ کیلئے چوالیس کروڑ، ایل ڈی اے سٹی منصوبے کیلئے چار ارب کے خطیر فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے نے فنڈز کے بروقت استعمال کا اختیار بھی چیف انجینئر یو ڈی ونگ کو دے دیا۔

 

مزیدخبریں