ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر آنے والی ہیں

 الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر آنے والی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ٹویوٹا موٹرز الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار  کیلئےپاکستان میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی،اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر اعظم کو بریفنگ

  تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سےٹویوٹاانڈس موٹرز کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد کی  ملاقات ، ٹویوٹا موٹرز  نے وزیر اعظم عمران خان  کو  الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے لیے پاکستان میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری  سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے  وفد کو یقین دہانی کرائی کہ مناسب قیمتوں پر معیاری گاڑیوں کی پیداوار سے متعلق حکومت مکمل معاونت فراہم کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویوٹا موٹرز کے فیصلے کوروزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق قابل ذکر اقدام قرار دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نےگاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق   ٹویوٹا موٹرز کےاقدامات اور تعاون کو بھی سراہا اور متعلقہ حکام کو بین الاقوامی آٹو ایکسپورٹ مارکیٹ میں پاکستان کیلئے  زیادہ حصہ حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی ،ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیروزرا شوکت ترین، خسرو بختیار اور حماد اظہر سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔