(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے، حال ہی میں اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں آرام سے بیٹھے ایک چھوٹے سے بچے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 7 سے 9 سال کا بچہ آگ پر رکھی بڑی کڑاہی میں اُبلتے ہوئے پانی میں ہاتھ جوڑ کر سکون سے بیٹھا ہوا ہے جبکہ اس کے ارد گرد کافی لوگ جمع ہیں، اس بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اب تک 25 لاکھ سے زائد لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں،مذکورہ ویڈیو ٹویٹر پر سندیپ بشٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ انڈیا 2021 ہے۔
This is 2021 India ???????? pic.twitter.com/iSE0xDeGgP
— Sandeep Bisht (@iSandeepBisht) September 7, 2021
ویڈیو پر ٹویٹر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں، بہت سے صارفین نے اسے جعلی قرار دیا اور کہا کہ یہ چال بہت پرانی ہے اور کئی سال پہلے جادوگر اس کو استعمال کر چکے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ لوگ معصوم لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں'۔