سٹی 42: جبری مشقت،خواتین سے جسم فروشی کروانےوالوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ، ایف آئی اے نےآئی جی سےمقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
تفصیلا ت کے مطابق جبری مشقت،خواتین سے جسم فروشی کروانےوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے نے آئی جی سے 3سالہ مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی کےحکم پرسی سی پی او،سی پی اوز،ڈی پی اوزکومراسلہ جاری کردیا گیا، مراسلے میں تفصیلات سینٹرل پولیس آفس بھجوانےکی ہدایت کی گئی ہے، مراسلے میں 3سال کی جبری مشقت،جسم فروشی کےمقدمات،کیسز کے چالان، ملزمان مرد و خواتین کی گرفتاری ، کتنےملزمان کی تربیت سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
پولیس سے کتنےتھانوں میں ہیلپ ڈیسک کے قیام ، کتنےبچوں ،خواتین کی ریکوری کی گئی،ایس او پیز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں 13ستمبرکواجلاس بھی منعقد ہوگا۔