سٹی 42: سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں اورسرکاری نرخنامے میں تضاد، دکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں اورسرکاری نرخنامے میں فرق، دکانداروں کی جانب سے مان مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کی جارہی ہیں۔ ادرک چائنہ کا سرکاری ریٹ 390، اوپن مارکیٹ میں 450 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، آلو کی سرکاری ریٹ45 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 55 روپے، پیاز 68 روپے جبکہ70 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے، بینگن 34 روپے، اوپن مارکیٹ میں60 روپے کلو، پھول گوبھی88 روپے جبکہ 100 روپےکلو میں فروخت کی جارہی ہے،اسی طرح سبز مرچ کاسرکاری ریٹ 57 روپے، اوپن مارکیٹ میں100 روپے کلو، کھیرا دیسی 67 روپےجبکہ اوپن مارکیٹ میں 110 روپے کلو، ٹماٹر60 روپےاور70 روپے کلومیں فروخت کی جارہا ہے۔
دکانداروں کی من مانی کے باعث لہسن چائنہ235 روپے کی بجائے260 روپے کلو ، میتھی 217 روپے کی بجائےاوپن مارکیٹ میں 250روپےکلوفروخت کی جارہی ہے، مٹر کا سرکاری ریٹ 207 روپے جبکہ 309 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے،لیموں دیسی 120، اوپن مارکیٹ میں 200روپے، گھیا کدو 32 روپے،اوپن مارکیٹ میں 60روپےکلو، اروی کا سرکاری ریٹ 47 روپے،اوپن مارکیٹ میں 80کلو ٹینڈے دیسی 209، بھنڈی 100، گاجر چائنہ 120 کریلے 150 روپے فی کلو میں فروخت کیے جارہے ہیں