ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں اعلیٰ افسران کےبعد وزرا کی کرسیاں خطرے میں

پنجاب میں اعلیٰ افسران کےبعد وزرا کی کرسیاں خطرے میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وزیر اعلیٰ پنجاب کاوزیر اعظم سے اہم امور پر رہنمائی لینےکا فیصلہ ،وزیر اعلیٰ  پنجاب کابینہ میں وزرا کے محکموں میں ردو بدل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم سے رہنمائی لیں گے ۔

 تفصیلات وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار   اسلام آباد کے لئے روانہ   ہو گئے  ،جہاں پر   وزیر اعظم عمران خان سےاہم ملاقات کریں گے ،وزیر اعلیٰ پنجاب  سردارعثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، اعلیٰ سطح پر انتظامی تبدیلیوں کے بعد وزیر اعلیٰ سیاسی سطح پر متعدد قدامات کے لئے وزیر اعظم سے گائیڈ لائنز لیں گے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  پنجاب کابینہ میں وزرا کے محکموں میں ردو بدل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم سے رہنمائی لیں گے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر سردار علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال  لیا،  وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے کامران علی افضل جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے ڈاکٹر سردار علی خان کے نام کی منظوری دی تھی۔ انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا، سابق آئی جی ریلوے عارف نواز خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی ریلوے کی آسامی خالی تھی جبکہ جواد رفیق کو  وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے۔