ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے اسکواڈز کا اعلان

Cricket
کیپشن: Cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پندرہ ستمبر سے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہونے والے کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی  کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا، ان اسکواڈز کا انتخاب چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز نے سیکنڈ الیون کے ہیڈ کوچز کی مشاورت سے کیا، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ   سینٹرل پنجاب کی ٹیم سندھ کے مدمقابل آئے گی۔ 

سینٹرل پنجاب کی قیادت سیف بدر جبکہ فراز علی کو سندھ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، بلوچستان کی قیادت جلات خان جبکہ زوہیب خان اور عمر مسعود بالترتیب خیبر پختونخوا اور ناردرن کی کپتانی کریں گے، سدرن پنجاب کی قیادت عمر صدیق کریں گے، آٹھ روزہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پندرہ میچز کھیلے جائیں گے، ان چھ اسکواڈز میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 11 ستمبر کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پہنچنے پر کی جائے گی، اسکواڈز کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

بلوچستان سیکنڈ الیون: جلات خان (کپتان) ، اویس ضیاء ، عبدالحنان، عبدالناصر، آفتاب احمد، فہد حسین، فہد اقبال، گوہر فیض، گلریز صدف، ہدایت اللہ، محمد ابراہیم سینئر، محمد جنید ، محمد شاہد، نجیب اللہ اچکزئی ، سید زین اللہ اور تاج ولی۔

  سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون: سیف بدر (کپتان) ، احمد صفی عبداللہ ، علی شان، اسد علی جونیئر، گوہر حفیظ، حسیب الرحمن، جنید علی، کامران افضل، محمد فیضان، محمد عرفان جونیئر، مدثر ریاض، محمد عمران ڈوگر، محمد تبریز بٹ، نثار احمد،  صہیب اللہ اور عمر اکمل۔

 خیبرپختونخوا سیکنڈ الیون:  زوہیب خان، (کپتان)، عباس آفریدی، احمد جمال، اعتزاز حبیب، عامر عظمت، معاذ خان، مشعال خان، محمد عامر، محمد عرفان خان، نبی گل، نیاز خان، سجاد علی، ثاقب جمال، سید عارف شاہ، طاہر خان اور یاسر خان۔

ناردرن سیکنڈ الیون:  عمیر مسعود (کپتان) ، عامر جمال ، علی عمران، عاقب لیاقت ، اسد رضا ، اطہر محمود ، مبشر خان ، منیر ریاض ، ناصر نواز ، رضا حسن ، صداقت علی ، سلمان ارشاد، سرمد بھٹی، تیمور سلطان، زمان خان اور ذیشان ملک۔

سندھ سیکنڈ الیون: فراز علی (کپتان) ، عماد عالم ، آرش علی خان ، آصف محمود ، غلام مدثر ، امتیاز لغاری ، جہانزیب سلطان ، محمد افضل ، محمد اصغر ، محمد عمر ، رمیز عزیز ، سعد خان ، صائم ایوب ، شاہد میرانی ، عمیر بن یوسف اور عثمان خان،سدرن پنجاب سیکنڈ الیون ـ عمر صدیق  (کپتان) ، احسن بیگ ، علی ماجد ، علی شفیق ، دلبر حسین ، حسن خان ، ہمایوں الطاف ، کلیم اللہ ، ایم شہریار ، ایم سودیس ، معین الدین ، مختار احمد ، شاہرون سراج ، طیب طاہر ، عمر خان اور یوسف بابر، ایونٹ کا شیڈول درج ذیل ہے،15 ستمبر ـ 

بلوچستان بمقابلہ خیبر پختونخوا سینٹرل پنجاب پنجاب بمقابلہ سندھ،16 ستمبر ـ ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب، بلوچستان بمقابلہ سندھ،17 ستمبر ـ خیبر پختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب، بلوچستان بمقابلہ سینٹرل پنجاب،18 ستمبر ـ خیبر پختونخوا بمقابلہ سندھ، سینٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب،19 ستمبر ـ ناردرن بمقابلہ سندھ ،خیبر پختونخوا بمقابلہ سینٹرل پنجاب،20 ستمبر ـ   بلوچستان بمقابلہ ناردرن، سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب،21 ستمبر ـ ناردرن بمقابلہ خیبر پختونخوا، بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب،22 ستمبر ـ ناردرن بمقابلہ سینٹرل پنجاب

Sughra Afzal

Content Writer