عثمان مختار نے کبریٰ خان کی جلد شادی کی پیشگوئی کردی

9 Sep, 2021 | 09:20 AM

Sughra Afzal

ایبٹ روڈ (زین مدنی ) اداکارہ کبریٰ خان کے دوست اور ساتھی اداکار عثمان مختار نے ان کی جلد شادی کا عندیہ دے دیا۔

عثمان مختار کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اس کی جلد شادی ہوجاتی ہے، انہوں نے پہلے ڈرامہ سیریل انا میں نیمل خاور کے ساتھ معاون کا کردار ادا کیا تھا اور نیمل نے جلد ہی حمزہ عباسی سے شادی کرلی تھی۔

بعد ازاں سارہ خان کے ہمراہ ڈرامے میں عثمان مختار دکھائی دیئے اور اسی دوران انہوں نے بھی فلک شبیر سے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔اب نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ہم کہاں کے سچے تھے میں عثمان مختار کے ساتھ کبریٰ خان اور ماہرہ خان ہیں، تو صارفین سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ اب کس اداکارہ کی شادی کی باری ہے۔اسی ایک میم کا جواب دیتے ہوئے عثمان مختار نے تصویر میں کبریٰ خان کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کبریٰ کی باری ہے۔

عثمان مختار کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر کبریٰ خان کے چاہنے والوں کو ان کی شادی سے متعلق خبر کا انتظار ہے۔

مزیدخبریں