ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایسٹرا زینکا ویکسین سے فالج کا امکان

ایسٹرا زینکا ویکسین سے فالج کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : یورپیئن یونین نے کورونا ویکسین ایسٹرا زینکا کے ضمنی اثرات میں فالج کی بیماری '' گیلن بررے سنڈروم '' کو شامل کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اعصابی بیماری گیلن بررے سنڈروم عارضی فالج کا باعث بن سکتا ہے تاہم اس کے امکانات کو بہت ہی کم قرار دیا ہے۔یورپین میڈیسن ایجنسی  کا کہنا تھا کہ ایسٹرازینیکا ’ویکسزیریا‘ کی 592 خوراکیں دینے کے بعد 31 جولائی تک دنیا بھر میں 833 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایجنسی نے مطالبہ کیا کہ  کمپنی’گیلن بررے سنڈروم کو ویکسین کے مضر اثرات سے متعلق معلومات میں شامل کرے۔گیلن بررے سنڈروم کورونا وائرس ویکسین ایسٹرازینیکا کے ’انتہائی کم‘ مضر اثرات میں سے تھا، یہ دس ہزار میں سے ایک فرد میں سامنے آیا۔ سنڈروم ایک اعصابی سوزش ہے جس سے عارضی فالج ہو سکتا ہے اور سانس لینے میں میں دشواری کا  سامنا ہوتا ہے۔ امریکہ میں  سالانہ اس سنڈروم سے تین ہزار سے چھ ہزار افراد متاثر ہوتے ہیں تاہم زیادہ تر صحت یاب ہو جاتے ہیں۔