ویب ڈیسک : بیرون ملک جانے والے مسافر وں سے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 5ہزار روپے سے زائد نہیں لی جائے گی، لاہور ائیرپورٹ مینجر نے تمام ائیرلائنز اور لیبارٹریز کو ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافروں نے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی زائد فیس لینے کی شکایت پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ائیرلائنز اور لیبارٹریز کو زائد فیس لینے سے روک دیا۔
ائیرپورٹ منیجراختر مرزا کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ائیرلائنز مسافروں کی سہولت کے لئےبنائے گئے قانون کی سختی سے پاسداری کروائیں۔