سٹی 42: بابو صابو کے قریب بندروڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ،،تیز رفتار ٹرالر نےسڑک عبور کرتے شہری کو کچل دیا۔
پولیس کےمطابق بابو صابو کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے سڑک عبور کرتے ہوئے شہری کو کچل ڈالا، جس سے وہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ 30 سالہ شخص کی شناخت خلیل احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی خلیل احمد چونیاں کا رہائشی تھا۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے چند روز قبل ڈیفنس فیز فائیو میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہ گیر نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کےمطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی 25 سالہ شہباز کے نام سے شناخت ہوئی جو سڑک پار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ متوفی جھنگ کا رہائشی تھا، جو ڈیفنس کے ایک گھر میں ملازم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، جسے بعد ازاں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت فائز کے نام سے ہوئی ۔