ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے وار تھمتے ہی سی اے اے کی آمدنی میں شاندار اضافہ

کورونا کے وار تھمتے ہی سی اے اے کی آمدنی میں شاندار اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کوویڈ19کیسز میں انتہائی کمی کے بعد ایوی ایشن انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن، پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی ایئرلائنوں کی پروازوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوگیا۔ 

حکومت پاکستان کی مثبت پالیسی کے ثمرات نظر آنے لگے، سول ایوی ایشن اعدادوشمار کے مطابق فضائی حدود میں بھی خاطر خواہ اضافہ اوور فلائنگ کی مد میں سی اے اے کو 3کروڑ روپے یومیہ اضافہ ہوا ہے، سی اے اے نے  گذشتہ ماہ کے15دنوں کے دوران 49کروڑ روپے حاصل کئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو16تا31اگست تک 4ہزار1سو 38پروازوں نے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کیا، پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعدادیومیہ 350سے زائد ہوگئی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق رواں ماہ ایک ہفتے کے دوران 18سو 86 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں، کراچی ریجن سے 1220اور لاہور ریجن سے 666 پروازیں فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ سی اے اے کے مطابق موثر اقدام سے غیر ملکی ایئرلائنوں کی پروازوں کے لینڈنگ اور ٹیک آف میں بھی اضافہ ہواہے، ملک بھر کے ایئرپورٹ پر یومیہ 55 سے زائد پروازیں بیرون ملک آرہی ہیں اور روانہ ہورہی ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعدادیومیہ 50سے60تھی۔ پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زرمبادلہ میں بھی کئی گنااضافہ ہوا۔ سی اے اے نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن پر عمل کیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer