بڑے بھائی کو اشتہاری قرار دینے پر شہباز شریف کا اظہار افسوس

9 Sep, 2020 | 10:23 PM

Malik Sultan Awan

(عمر اسلم)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا توشہ خانہ کیس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے پر  افسوس کا اظہار  کیا اور کہا  کہ اہلیہ کو مرتا ہوا چھوڑ کر عدالت کے حکم پر سرجھکانے والے نواز شریف کے بارے میں یہ حکم افسوسناک ہےپاکستان کو جوہری قوت بنانے والے تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کے بارے میں یہ حکم سُن کرعوام کو دلی دکھ ہوا ہے۔

شہبازشریف کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ہمیشہ قانون، عدالت اور احتساب کا سامنا کیانوازشریف نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر خود کو احتساب کے لئے پیش کیا تھاجبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے طرز عمل سے ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور اس کے سامنے سب کے برابر ہونے کو عملا ثابت کیاجائے ہی محمد نواز شریف کو ڈاکٹرز اجازت دیں گے، وہ قانون کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔

انھوں نےکہاکہ میاں نوازشریف کی زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وہ علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آئیں گےملک کو ایٹمی قوت بنانے، موٹر ویز کا جال بچھانے والے نواز شریف کے ساتھ یہ رویہ افسوسناک ہےجبکہ دہشتگردی گردی سے نجات اور ملک کو روشن کرنے والے قائد کی پزیرائی کے بجائے اس نوع کا سلوک تاریخ کا سیاہ باب کہلائے گا۔

مزیدخبریں