مراد راس نے اساتذہ کی دیرینہ خواہش پوری کردی

9 Sep, 2020 | 10:08 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) اساتذہ کے انتظامی تبادلوں کے حوالے سے اعتراضات کے معاملے پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی جانب سے ری ایڈجسٹمنٹ کیلئے موصول ہونے والی 1734 درخواستوں پر اساتذہ کو ان کی خواہش کے مطابق سکولوں میں تبدیل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں اساتذہ کے انتظامی تبادلوں کے حوالے سے اہم ٹوئیٹ کہتے ہیں اساتذہ کے انتظامی تبادلوں کے حوالےسے تمام تر اعتراضات کو دور کردیا گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامی تبادلوں میں ری ایڈجسٹمنٹ کیلئے 1734 درخواستیں موصول ہوئی تھی، اساتذہ کو ان کی خواہش کے مطابق سکولوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

مراد راس نے کہا کہ تبادلے سیس کے زریعہ میرٹ پر کیے گئے ہیں ، اب کسی ضلع میں تبادلوں کے حوالے سے کوئی شکایت موجود نہیں ہے۔

مزیدخبریں