ناشتے کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگیا

9 Sep, 2020 | 09:47 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) پنجاب پولیس محافظ فورس کم ایک غنڈہ گینگ زیادہ نظر آتی ہے۔  پولیس کا مقصد شہریوں کے جان ومال کیساتھ ساتھ ان کو تحفظ فراہم کرنا ہے ناکہ اپنے ذاتی مقاصد کو پورا کرنے کیلئے غندہ گردی سے عوام میں خوف وہراس پیدا کریں۔ 

ناشتے کے پیسے کیوں مانگے؟؟؟ نواں کوٹ تھانے کا تھانیدار عظمت اہلکاروں کے ہمراہ پورا دیگچہ اور ہوٹل ملازمین کو اٹھالے گیا۔ اہلکار چنے کا دیگچہ اور ملازمین کو تین گھنٹے تک علاقے میں گھماتے رہے۔ اہلکاروں کی چنے اٹھانے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے، سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں واقعہ کے تمام مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ اہلکار چھ ماہ سے مفت کھانا کھا رہے ہیں اور اس بار آدھے پیسے مانگے تو تضحیک کی اور سامان اٹھا لیا۔ واقعہ کی خبر نشر ہونے پر ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل نے اے ایس آئی اجمل کو معطل کر کے دیگر اہلکاروں کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں