اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس جاری

9 Sep, 2020 | 08:07 PM

Malik Sultan Awan

(اکمل سومرو) سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس جاری کردیے گئے، کالجوں میں تعینات پی ایچ ڈی اساتذہ کو 10 ہزار روپے جبکہ ایم فل اساتذہ کو پانچ ہزار روپے الاؤنس مقرر ہے۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے مختلف کالجوں میں تعینات اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد ایم فل اور پی ایچ ڈی یافتہ افراد کو الاؤنس دیے جا رہے ہیں تاہم ان اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق بھی کی جائے گی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی مرحلے پر بے ضابطگی کا تعین ہونے پر الاؤنس واپس لے لیے جائیں گے۔

مزیدخبریں