(سٹی42)بھارت میں ٹی وی اور فلمی اداکارؤں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا چلا جارہا ہے،سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال بھارتی شوبز انڈسٹری کے لئے اچھا ثابت نہیں ہورہا کیونکہ اس برس بھارت کے متعدد اداکار اور شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کی موت ہوچکی ہے،بالی ووڈ اداکار سوشانت کی مبینہ خودکشی کے بعداموات کا سلسلہ چل نکلا،تلگو ٹی وی کی اداکارہ26 سالہ سروانی جو اس وقت سیریل 'منسو ممتا' میں دکھائی دے رہی تھیں ، حیدرآباد کے مدھور نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں پنکھے سےلٹکی ہوئی پائی گئیں۔
اہل خانہ نے لڑکی کےبوائے فرینڈ کو اس کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا،اداکارہ کے بوائے فرینڈ دیوراج نے سروانی کو ہراساں کیا تھا اور اس ناراضگی کے سبب اس نے خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کےعلاقہ متھورا نگر کے H56 بلاک کی دوسری منزل پر رہائش پذیر سروانی کی رات 9-10 کے درمیان خودکشی ہوئی۔ اہلخانہ نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے عثمانیہ ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس حکام کا کہناتھا کہ اہل خانہ نے چند ماہ قبل دیوارج کے ساتھ گھومنے پھرنے کے لئے سروانی کو منع کیا تھا اس معاملے پر گھر میں رات دیر تک والدہ اور بھائی سے جھگڑا ہوا اور کمرے میں آگئی،پولیس نے سروانی کے بوائے فرینڈ کو حراست میں لے کرآندھرا پردیش کے کاکیناڈا شہر میں ایک ٹیم روانہ کردی تاکہ تحقیقات میں مزید پیشرفت ہوسکے۔
پولیس حکام کا کہناتھا کہ اداکارہ سروانی کے اہلخانہ نےالزام لگایا کہ اس قتل کا ذمہ داردیوارج ہے، پولیس نے بتایا کہ دیوارج کو اس سے قبل جون میں سروانی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا کہ وہ اس سے شادی کرنے کے لئے رضامند کررہا تھا۔پولیس کا کہناتھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
’مناسی مامتا‘ اور ’موناراگام‘ سیریلز سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ کوجب نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں موجود عملے نے بتایا کہ اُن کی موت پہلے ہی ہوچکی تھی۔