سائرہ یوسف کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی

9 Sep, 2020 | 02:50 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ  ڈیسک)  2011ء میں بننے والا ڈرامہ سیریل 'میرا نصیب' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سائرہ یوسف کے نئے روپ میں فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

معروف ادکار و ماڈل سائرہ یوسف نے یہ نیا فوٹوشوٹ ڈیزائنر علی ذیشان کے لیے مکمل کروایا جس میں وہ لال رنگ کی مغربی طرز کی میکسی پہنے ہوئے ہیں، جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں،اداکارہ کو سوشل میڈیا میں ان کے مداح دنیا کی سب سے خوبصورت ترین ملکہ ’قلو پطرہ‘ کا نام دے رہے ہیں اور بہت پسند کر رہے ہیں، اس سے قبل 28 جولائی کو بھی انہوں نے ایک تصویر شیئر کی تھی۔

اداکارہ سائرہ یوسف کی تصویریں ناصرف اُن کے مداح پسند کررہے ہیں بلکہ ساتھی اداکارائیں بھی کمنٹس میں ان کی خوبصورتی اور اداؤں کی داد دے رہی ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری تصویر میں اداکار کے پیچھے کچھ لوگ پی پی ای پہنے کھڑے ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اداکارہ کسی اشتہار کے شُوٹ میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں، ان کی ایک بیٹی بھی ہے، شہروز سے راہیں جدا کرنے کے بعد سے سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ فعال نہیں ہیں۔

 

مزیدخبریں