کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار

9 Sep, 2020 | 11:31 AM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی) اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں،  کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرواکر محکمہ مال کے 13افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے شیخوپورہ کے علاقے کرپال سنگھ میں کروڑوں روپے مالیت کی 125 کنال اراضی واگزار کروا لی ۔ محکمہ مال کے متعلقہ افسروں کی ملی بھگت سےاس اراضی پر 25 سال سے مختلف قبضہ مافیا مسلط تھا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک تحصیل دار , 9 نائب تحصیل دار اور 3 پٹواریوں پر قبضہ مافیا کی معاونت کرنے پر پرچہ درج کرلیا ہے۔ کارروائی میں اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی کے ڈائریکٹر وسیم سندھو اور ڈی سی شیخو پورہ نے مل کر حصہ لیا۔

اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے محکمہ مال ، انہار اور پولیس کے ساتھ ملکر 206 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔واگزار کرائی گئی زمین کی قیمت 5کروڑ روپے ہے-ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر لودھراں میں 4 کروڑ 32 لاکھ روپے مالیت کی 384 کنال 5 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرالی ۔آپریشن میں اینٹی کرپشن لودھراں کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی خان اور سرکل آفیسر مجاہد حسین نے اے سی کروڑ پکا کے ساتھ مل کر حصہ لیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں