ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور گرمی،حبس کی لپیٹ میں،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

لاہور گرمی،حبس کی لپیٹ میں،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث حبس میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔موسم گرم اور خشک رہنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے حبس میں اضافہ ہوگا۔آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کےروزبھی شہرکاموسم خشک رہنےامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک ر ہےگا،بلوچستان،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مالاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر، چترال اور کرم کےاضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer