ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‘‘پولیس کے رویوں میں بہتری لاکر تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے ’’

 ‘‘پولیس کے رویوں میں بہتری لاکر تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے ’’
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لاکر تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے۔ پولیس نظام میں اصلاحات وقت کا اہم تقاضا ہے۔   

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ نے پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لاکر تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے۔ پولیس نظام میں اصلاحات وقت کا اہم تقاضا ہے۔ ملزمان پر پولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو سائل کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنا چاہیئے جبکہ حوالات میں بند ملزموں سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکومتوں نے پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ برسوں سے جاری فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے پولیس کو پبلک فرینڈلی بنائیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت پولیس نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے۔ تاہم موجودہ خامیوں کو درست کر کے عوام دوست پولیس نظام لائیں گے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منفرد ا قدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری قانون اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔