لاہور میں ڈینگی پر پھیلانے لگا،ناقص کارکردگی پر 81 ورکرز فارغ

9 Sep, 2019 | 01:22 PM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) شہر میں ڈینگی کا خطرہ ، ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی پر 81 ورکرز کو نوکری سے فارغ کر دیا، 57 ملازمین سے جواب طلبی اور 13 کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔

شہر میں بڑھتے ہوئے ڈینگی خطرات کے پیش نظر ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیرصدارت انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ڈی سی صالحہ سعید نے انسدادِ ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی پر 81 سی ڈی سی سپروائزر، سینٹری و لیڈی سینٹری پٹرول کو نوکری سے فارغ کردیا، 57 ملازمین سے جواب طلبی کی گئی ہے جبکہ 13 کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے، جواب طلبی انٹامالوجسٹ، انسپکٹر ماحولیات، سی ڈی سی سپروائزرز سے کی گئی۔

سی ای او ہیلتھ نے انسدادِ ڈینگی مہم اور ان ڈور اور آﺅٹ سرویلنیس پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں میں 141 افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے، ڈی سی لاہور نے جناح ہسپتال میں ڈینگی وراڈ، صفائی ستھرائی اور ڈاکٹر کے اوور کوٹ نہ پہننے پر سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ بھجوادی، جبکہ حمید لطیف ہسپتال کی چھت پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے ناقص انتظام پر انتظامیہ کو وارننگ دینے کی ہدایت کی، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی او ہیلتھ کو فیلڈ میں ڈینگی ٹیموں کی سخت سرویلنس کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

مزیدخبریں