ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد

شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) حضرت امام حسین علیہ السلام سمیت شہدائے کربلا کی یاد میں شہر میں یوم عاشور پر شبیہ علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس تاریخی نثار حویلی سے برآمد ہوگیا،بچوں، عورتوں اور عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوگیا ہے، جلوس مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا چوہٹہ مفتی باقر، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے رنگ محل پہنچے گا جہاں پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے ہے۔

اس کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں صرافہ بازار، گمٹی بازار، ڈبی بازار، سید مٹھا اور تحصیل بازار سے امام بارگاہ مبارک بیگم، بازار حکیماں، فقیر خانہ میوزیم سے ہوتا ہوا اونچی مسجد بھاٹی گیٹ پہنچے گا، جہاں نماز مغربین ادا کی جائےگی، جس کے بعد یہ لوئر مال پر تاریخی کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں شامل عزادار مسلسل نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے نواسہ رسول کو پرسہ پیش کریں گے، کربلا گامے شاہ میں شام غریباں منعقد کی جائے گی۔

محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی وجہ سے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل کردی گئی، نثارحویلی ،کربلاگامے شاہ،امامیہ کالونی میں موٹربائیک ایمبولینس سروس تعینات کردی گئیں،میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer