یوم عاشورہ پر شعبہ ہیلتھ کی جانب سے ڈیوٹی پلان تیار

9 Sep, 2019 | 12:07 AM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) یوم عاشورہ کے موقع پر شعبہ ہیلتھ کی جانب سے ڈیوٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی، مرکزی جلوس کے روٹ پر تین عارضی ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔

یوم عاشورہ کے موقع پر شعبہ ہیلتھ کی جانب سے مرکزی جلوس کے روٹ پر تین عارضی ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔ عارضی ہسپتالوں میں اذلعمران اور الخامنی میں عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا جبکہ سنٹرل ماڈل سکول میں دس بیڈز کا عارضی ہسپتال قائم ہوگا۔

مارننگ شفٹ میں 2 ایم اوز سمیت دیگر ملازمین ڈیوٹی دیں گے۔ ایوننگ شفٹ میں 1 ایم او سمیت دیگر ملازمین ڈیوٹی دیں گے جبکہ رات کی شفٹ میں 2 ایم اوز سمیت دیگر ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ 10 ڈی ڈی اوز ہیلتھ اپنی اپنی حدود کے 9 زونز میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

مزیدخبریں