شہباز شریف کے داماد علی عمران کے پلازہ میں آگ کیسے لگی؟ پتا چل گیا

9 Sep, 2018 | 04:06 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی42) ریسکیو حکام نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ملکیتی پلازے میں آگ لگنے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ کرلی۔

ریسکیو حکام کی رپورٹ کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر واقع شہباز شریف کے داماد علی عمران کے پلازہ کے تہہ خانے میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، آگ نے بالائی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس سے متعدد افراد پلازہ میں پھنس گئے تھے۔ جن میں سے 43 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ  7 افراد دھویں سے متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم آگ سے خوفزدہ ہو کر ٹاور سے چھلانگ لگانے والا شخص زندگی کی بازی ہار گیا، فرانزک ٹیموں نے پلازہ سے مزید شواہد اکٹھے کرلیے۔

 وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس فلور پر آگ لگی وہاں علی ٹریڈنگ کمپنی کا دفتر ہے، صاف پانی کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا ریکارڈ اسی دفتر میں تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اکبر شہزاد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے عمارت کو سیل کر دیا ہے جبکہ پلازہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں