(درنایاب) ایل ڈی اے کا ایک اور منصوبہ پارک اینڈ شاپ ایرینا فنڈز کی عدم فراہمی کا شکار ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پارک اینڈ شاپ ایرینا پراجیکٹ کا 80 فیصد کام ہی مکمل ہو سکا باقی کام فنڈز نہ ملنے سے رک گیا۔ ٹیپا کے زیراہتمام منصوبہ 8 ماہ قبل شروع کیا گیا۔ اب تک 1 ارب 30 کروڑ کے منصوبے کیلئے صرف 90 کروڑ جاری ہوئے منصوبے کی آخری ڈیڈ لائن15 جولائی تھی تاہم آخری ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد نئی ڈیڈ لاین نہیں دی گئی۔
ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق ادارے کے پاس فنڈز موجود ہیں لیکن ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان فنڈز جاری کرنے سے انکاری ہیں ۔