ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کا ایران پر حملہ کیا ہو گا؟ حیرت ناک انکشاف

Israel Iran Conflict, Iran , Yoav Gallant , City42 Israel preparations,
کیپشن: اسرائیل اور ایران کی جنگ کی صلاحیت کے متعلق ایک چھ سال پرانے تقابلی جائزہ کی ویدیو سے لیا گیا سکرین شوٹ؛ ایران نے گزشتہ منگل کو ہائپر سونِک میزائل فائر کر کے دنیا کو حیران کیا اور اب اسرائیل کے وزیر دفاع کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ ناقابل اندازہ ہو گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران پر ایک زیادہ پیچیدہ حملے کی تیاری کی جا رہی ہے۔  ایران پر اسرائیل کا حملہ "مہلک، عین مطابق اور خاص طور پر حیران کن ہوگا۔"

آئی ڈی ایف کی جنگ کے دوران جنگ کے علاقہ سے  انٹیلی جنس جمع کرنے والی یونٹ 9900 کے دورے کے دوران اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے  گیلنٹ کا کہنا ہے کہ ایران "سمجھ نہیں پائے گا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا، یا کیسے۔"

دوسری طرف گیلنٹ نے یہ کہا کہ ایران کا گزشتہ ہفتے کا حملہ "جارحانہ تھا، لیکن وہ ناکام رہا،  کیونکہ وہ غلط تھے۔"

گیلنٹ نے زور دے کر کہا کہ حملے میں آئی اے ایف کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور تمام رن وے کام کر رہے ہیں، کسی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، نہ ہی کوئی فوجی یا عام شہری اس حملے میں مارا گیا۔

Caption اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے 9 اکتوبر 2024 کو IDF کی وار تھیٹر  انٹیلی جنس یونٹ 9900 کا دورہ کیا تو وہاں انہوں نے ایران پر حملہ کی غیر معمولی اور ناقابل تصور نوعیت کے متعلق انکشاف کیا تاہم کوئی معمولی تفصیل بھی نہیں بتایا۔ تصویر: ایلاد ملکا/اسرائیلی وزارت دفاع

گیلنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا پورا سیکورٹی نظام، زمین پر موجود سپاہی سے لے کر وزیر اعظم تک، ایران پر حملے کے ارد گرد ہم آہنگ ہے: "کمان کا پورا سلسلہ اس مسئلے پر مرکوز ہے اور چین آف کمانڈ اس پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔"