ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئیر سیاستدان انتقال کر گئے

 سینئیر سیاستدان انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان کے سینئر ترین  سیاستدان الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے ۔

 الٰہی بخش سومرو 1926 میں ضلع جیکب آباد میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے ہے جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی، وہ مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی تھے اور پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے، مرحوم الٰہی بخش سومرو جنرل ضیاء الحق کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے اور 1985ء  میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، 29 مئی 1988ء  کو جنرل ضیاء الحق نے جب محمد خان جونیجو کی وزارت کو برطرف کیا اور نگران کابینہ تشکیل دی تو اس میں  وزیر اطلاعات و نشریات مقرر ہوئے۔

 الہٰی بخش سومرو  کی عمر 98 برس تھی ۔ وہ پاکستان کے ان سیاستدانوں میں ژامل تھے جنہیں پاکستان کے خالق قائد اعظم محمد علی جناح سے براہ راست سیکھنے کا موقع ملا۔ خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ کل ایک بجے کراچی میں ادا کی جائیگی ۔