سٹی42: انگلینڈ کے پاکستان ٹؤر کے دوران جو روٹ کو ملتان کی وکٹ نے یہ گفٹ دیا کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کا سب سے بڑا مجموعہ بنانے کا ریکارڈ بخش دیا۔ پاکستان انگلینڈ کے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں جو روٹ نے تو اہم ریکارڈ بنایا جبکہ انگلینڈ نے پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے عوض پر 492 رنزبنالیے۔
جو روٹ نے آج شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز کا 71 واں رن بنایا تو وہ انگلینڈ کے سر الیسٹر کُک کا انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ہزار 472 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ چکے تھے۔ جو روٹ نے اپنے 147 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ ریکارد توڑا۔ الیسٹر کُک نے 161 ٹیسٹ میچزمیں 12 ہزار 472 رنز بناکر انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ملتان ٹیسٹ کا اہم فیچر بیٹرز کا سہولت کے ساتھ زیادہ رنز بنانا ہے جو آج بھی برقرار رہا، تین روز میں وکٹ بیٹرز کو 1048 رنز دے چکی ہے۔ اگر باقی دو روز بھی وکٹ کا بیہیوئیر برقرار رہا تو شاید پاکستان اور انگلینڈ کے بیٹر مل کر 2022 میں باہمی ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ مجموعہ بنانے کا ریکارڈ توڑ سکیں۔ اس کے لئے دونوں ٹیموں کے بیٹرز کو دو دن میں 721 رنز بنانا ہوں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کا سب سے بڑا سکور
پاکستان اور انگلینڈ کے 2022 میں راولپندی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 1768 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈنے پہلی اننگز میں 657 اور دوسری اننگز میں 264 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 579 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 268 رنز بنائے تھے۔ یہ میچ ڈرا ہوا تھا۔
آج انگلینڈ کی اننگز
انگلینڈ نے آج تیسرے روز بیٹنگ شروع کی تو زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ کل کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے ایک وکٹ گنوا کر 96 رنز بنائے تھے۔ 113 کے مجموعے پر زیک کرالی نے شاہین آفریدی کو عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز اسکور کیے۔ بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے بعد دن بھر کوئی وکٹ نہیں گری اور جوروٹ اور ہیری بروک کی شراکت میں انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 492 رنز بنالیے۔ اور 64 رنز کا خسارہ باقی ہے۔
جوروٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزبناکر کریزپرموجود ہیں۔ شاہین آفریدی ، عامر جمال اور نسیم شاہ ایک ایک وکٹ حاصل کر پائے۔ شاہین آفریدی نے زیک کرالی کو 78 رنز پر آوٹ کیا، بین ڈکٹ کی وکٹ عامر جمال نے 84 رنز لی، کپتان اولی پاپ کو نسیم شاہ نے گزشتہ روز صفر پر آؤٹ کیا تھا۔ اولی یقیناً خود کو بدقسمت سمجھتے ہوں گے جو ملتان کی سینچریاں گفٹ کرنے والی وکٹ پر ایک بھی رن نہ بنا پائے۔
پانچ سینچریاں بن گئیں
انگلینڈ کی پہلی اننگز میں جو روٹ 176 رنز بنا کر ڈبل سینچری کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہیری بروک 141 نز کے ساتھ ان کے پیچھے پیچھے ہیں۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کے تحفے ملے تھے اور عود شکیل نے 82 رنز پر سینچری کے قریب پہنچ کر آؤٹ ہوئے تھے۔
جو روٹ کیلئے نیا چارم
ملتان سے انگلش کرکٹ ہسٹری کا سب سے بڑا ٹیسٹ رنز میکر بننے کا اعزاز لے چکنے کے بعد جو روٹ کے سامنے زیادہ عظیم ٹارگٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنانا ہے جو بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، لٹل ماسٹر سچن نے 200 ٹیسٹ میچز میں 15 ہزار 921 رنز بنائے تھے۔ اس وقت جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ان کے12 ہزار 500 سے زائد رنز ہوگئے ہیں۔
سچن کے ریکارڈ تک پہنچنے کے لئے جو روٹ کو آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ روندنا ہو گا ، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 13ہزار 378 رنز اسکور کیے تھے۔
اس سے پہلے روٹ کے راستے میں جنوبی افریقا کے جیک کیلس کے 13 ہزار 289، اور بھارت کے راہول ڈریوڈ کے 13 ہزار 288 رنز بکے ریکارڈ بھی آئیں گے۔ جو روٹ اس اعتبار سے خوش قسمت ہیں کہ انہیں ابھی ملتان کی مہربان وکٹ پر کل بھی کھیلنا ہے اور یہیں ایک اور ٹیسٹ بھی کھیلنا ہے۔