صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی،84 ہزار195چھاپے

9 Oct, 2024 | 06:36 PM

Ansa Awais

علی ساہی : ڈرگ فری پنجاب ویژن, آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی۔رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 84 ہزار195چھاپے مارے گئے ۔

 پولیس نےمنشیات کے دھندے میں ملوث 46810 ملزمان گرفتار، 46407 مقدمات درج کیے ۔ ملزمان سے 33ہزار 382 کلوگرام چرس، 791 کلو گرام ہیروئن ، 1550 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔365 کلو آئس، 7 لاکھ 68 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔نشے کی بیماری میں مبتلا 1245 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔ لاہورمیں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 7684 چھاپے مارے گئے،7 ہزار 925 ملزمان گرفتار ، 7ہزار684 مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان سے 5ہزار 772 کلوگرام چرس ، 245 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔296 کلوگرام افیون ، 137 کلو گرام آئس اور 53322 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔

مزیدخبریں